سورة الكهف - آیت 40

فَعَسَىٰ رَبِّي أَن يُؤْتِيَنِ خَيْرًا مِّن جَنَّتِكَ وَيُرْسِلَ عَلَيْهَا حُسْبَانًا مِّنَ السَّمَاءِ فَتُصْبِحَ صَعِيدًا زَلَقًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

بہت ممکن ہے کہ میرا رب مجھے تیرے اس باغ سے بھی بہتر دے (١) اور اس پر آسمانی عذاب بھیج دے تو یہ چٹیل اور صاف میدان بن جائے (٢)۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

مسلمان نے کافر سے یہ بھی کہا کہ تم جو مجھے غربت اور فقیری کا طعنہ دے رہے ہو تو کوئی بعید بات نہیں کہ اللہ تعالیٰ حالات کو برعکس کردے اور مجھے تمہارے باغ سے بہتر عطا فرمائے اور تمہارے باغ پر کوئی آسمانی آفت نازل کردے جو اسے یکسر ختم کردے اور ایسا چٹیل میدان بنا دے جس پر قدم نہ جمے،