سورة الكهف - آیت 32

وَاضْرِبْ لَهُم مَّثَلًا رَّجُلَيْنِ جَعَلْنَا لِأَحَدِهِمَا جَنَّتَيْنِ مِنْ أَعْنَابٍ وَحَفَفْنَاهُمَا بِنَخْلٍ وَجَعَلْنَا بَيْنَهُمَا زَرْعًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور انھیں ان دو شخصوں کی مثال بھی سنا دے (١) جن میں سے ایک کو ہم نے دو باغ انگوروں کے دے رکھے تھے اور جنہیں کھجوروں کے درختوں سے ہم نے گھیر رکھا تھا (٢) اور دونوں کے درمیان کھیتی لگا رکھی تھی (٣)۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(19) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو حکم دیا ہے کہ مذکور بالا کبر و نخوت والے مشرکین مکہ کی عبرت کے لیے بنی اسرائیل کے دو شخصوں کی مثال بیان کردیجئے جن میں سے ایک کافر تھا، اس کے پاس انگوروں کے دو باغ تھے، جنہیں کھجور کے درختوں نے ہر چہار جانب سے گھیر رکھا تھا،