سورة الكهف - آیت 20
إِنَّهُمْ إِن يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ يَرْجُمُوكُمْ أَوْ يُعِيدُوكُمْ فِي مِلَّتِهِمْ وَلَن تُفْلِحُوا إِذًا أَبَدًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اگر یہ کافر تم پر غلبہ پا لیں تو تمہیں سنگسار کردیں گے یا تمہیں پھر اپنے دین میں لوٹا لیں گے اور پھر تم کبھی بھی کامیاب نہ ہو سکو گے (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اس لیے کہ اگر مشرکین کو ہماری اطلاع ہوجائے گی تو ہمیں سنگسار کر کے ہلاک کردیں گے، یا اپنا مشرکانہ دین قبول کرنے پر مجبور کریں گے، اور اگر ہم ایسا کر بیٹھے تو عذاب نار سے کبھی بھی نجات نہیں پاسکیں گے، اور کبھی بھی اللہ کی جنت میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔