سورة الإسراء - آیت 87

إِلَّا رَحْمَةً مِّن رَّبِّكَ ۚ إِنَّ فَضْلَهُ كَانَ عَلَيْكَ كَبِيرًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

سوائے آپ کے رب کی رحمت کے (١) یقیناً آپ پر اس کا بڑا فضل ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آپ پر اللہ کا صرف یہی فضل و کرم نہیں ہے بلکہ اس کے احسانات آپ پر بے شمار ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ کو خاتم الانبیاء بنایا، آسمان کی زیارت کرائی، معراج کی رات بیت المقدس میں آپ نے انبیاء کی امامت کرائی اور قیامت کے دن اللہ آپ کو شفاعت عظمی کی اجازت دے گا۔