سورة البقرة - آیت 202

أُولَٰئِكَ لَهُمْ نَصِيبٌ مِّمَّا كَسَبُوا ۚ وَاللَّهُ سَرِيعُ الْحِسَابِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے ان کے اعمال کا حصہ ہے اور اللہ تعالیٰ جلد حساب لینے والا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

291: اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ جو لوگ دنیا و آخرت دونوں کی کامیابی کی دعا کرتے ہیں، اللہ ان کی دعا قبول کرتا ہے، اور پوری دعا نہیں تو اس کا ایک حصہ ضرور انہیں ملتا ہے۔ آیت میں کمانے سے مراد دعا کرنا ہے۔