سورة النحل - آیت 114
فَكُلُوا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللَّهُ حَلَالًا طَيِّبًا وَاشْكُرُوا نِعْمَتَ اللَّهِ إِن كُنتُمْ إِيَّاهُ تَعْبُدُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جو کچھ حلال اور پاکیزہ روزی اللہ نے تمہیں دے رکھی ہے اسے کھاؤ اور اللہ کی نعمت کا شکر کرو اگر تم اس کی عبادت کرتے ہو (١)۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(70) جمہور مفسرین کا خیال ہے کہ یہاں خطاب مسلمانوں کے لیے ہے، ان سے کہا جارہا ہے کہ تم جب ایمان لے آئے ہو اور کفر کو چھوڑ دیا ہے تو اللہ کی راہ میں جہاد کرنے سے جو مال غنیمت ہاتھ آئے اسے کھاؤ وہ تمہارے لیے حلال ہے اور خبائث یعنی مردہ اور خون وغیرہ کھانا چھوڑ دو، اور اگر واقعی تم صرف اللہ کی عبادت کرتے ہو تو اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرو اور اس کے حق کو پہچانو۔