سورة النحل - آیت 82

فَإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلَاغُ الْمُبِينُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پھر بھی اگر یہ منہ موڑے رہیں تو آپ پر صرف کھول کر تبلیغ کردینا ہی ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

آیت (82) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ گر ان تمام نعمتوں کو گنائے جانے اور حق کو اس وضاحت کے ساتھ بیان کئے جانے کے باوجود اسلام سے روگردانی کرتے ہیں، تو آپ نے اپنی ذمہ داری پوری کردی، اور اب ان کے پاس کوئی عذر باقی نہ رہا۔