سورة النحل - آیت 74

فَلَا تَضْرِبُوا لِلَّهِ الْأَمْثَالَ ۚ إِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پس اللہ تعالیٰ کے لئے مثالیں مت بناؤ (١) اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور اس کے لیے مثالیں نہ بیان کرو کہ جس طرح وزیر امیر کے دربار میں لوگوں کی سفارش کرتا ہے، اسی طرح تمہارے یہ جھوٹے معبود اللہ کے دربار میں تمہاری سفارش کریں گے، تمہارے یہ مشرکانہ اعمال کس قدر قبیح اور برے ہیں اس کا علم صرف اللہ کو ہے، تمہیں کچھ بھی معلوم نہیں، اگر تمہیں اس کا صحیح اندازہ ہوجاتا ہے تو ان کے ارتکاب کی جرات نہ کرتے۔