سورة النحل - آیت 16

وَعَلَامَاتٍ ۚ وَبِالنَّجْمِ هُمْ يَهْتَدُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور بھی بہت سی نشانیاں مقرر فرمائیں اور ستاروں سے بھی لوگ راہ حاصل کرتے ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور بحر و بر میں رات کی تاریکی میں ستاروں کی مدد سے لوگ صحیح سمت میں چلتے رہتے ہیں، کشتیوں اور جہازوں کی رہنمائی کے لیے اب جن آلات کا استعمال ہوتا ہے ان کی بناوٹ میں ستاروں کی روشنی سے ہی مدد لی جاتی ہے۔