سورة الحجر - آیت 94

فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَأَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِكِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس آپ (١) اس حکم کو جو آپ کو کیا جارہا ہے کھول کر سنا دیجئے اور مشرکوں سے منہ پھیر لیجئے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(40) واحدی نے مفسرین کا قول نقل کیا ہے کہ اس آیت کے نزول سے قبل نبی کریم (ﷺ) لوگوں کو اسلام کی طرف پوشیدہ طور پر بلاتے رہے۔ جب اس آیت میں آپ کو حکم دیا گیا کہ وہ کھل کر لوگوں کے سامنے آئیں اور اسلام کی دعوت پیش کریں اور مشرکوں کی پرواہ نہ کریں تو آپ اپنے صحابہ کرام کے ساتھ باہر نکل کر لوگوں کو اسلام کی طرف بلانے لگے۔