لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَىٰ مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ
آپ ہرگز اپنی نظریں اس چیز کی طرف نہ دوڑائیں، جس سے ہم نے ان میں سے کئی قسم کے لوگوں کو بہرہ مند کر رکھا ہے، نہ ان پر آپ افسوس کریں اور مومنوں کے لئے اپنے بازو جھکائے رہیں (١)۔
(36) سورۃ الفاتحہ اور قرآن کریم جیسی نعمتوں کے مقابلے میں دنیا کی ہر شے حقیر ہے، اس لیے اس نعمت عظمی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے رہیے، اور اہل دنیا کو ہم نے جو عارضی نعمتیں دے رکھی ہیں ان کی خواہش نہ کیجیے، وہ نعمتیں ہم نے انہیں اس لیے دی ہیں تاکہ ہم انہیں آزمائیں اور جو اس آزمائش میں کامیاب نہیں ہوگا، اس کے لیے وہ نعمتیں وبال جان بن جائیں گی، اور کفار قریش اگر ایمان نہیں لاتے ہیں تو غم نہ کیجئے اور جو غریب اور کمزور مسلمان آپ کے ساتھ ہیں ان کے ساتھ تواضع اختیار کیجیے، انہیں اپنے آپ سے قریب کیجیے اور رؤسائے قریش کے کفر و عناد کی پرواہ نہ کیجیے۔