سورة الحجر - آیت 73

فَأَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ مُشْرِقِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس سورج نکلتے نکلتے انھیں ایک بڑے زور کی آواز نے پکڑ لیا (١

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(30) حافظ سیوطی نے الاکلیل میں لکھا ہے کہ یہ آیت کریمہ علم فراست کے لیے دلیل ہے، ترمذی نے ابو سعید سے مرفوعا روایت کی ہے کہ مؤمن کی فراست سے ڈرو، اس لیے کہ وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے، پھر انہوں نے یہی آیت پڑھی، اس حدیث کو اگرچہ شیخ البانی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ (الضعیفہ 1821) لیکن اس کا مفہوم بہت حد تک صحیح ہے۔ علم فراست یہ ہے کہ انسانوں کی ہیئت کذائی، ان کی شکلوں، رنگوں اور اقوال سے ان کے اخلاق اور فضائل و رذائل پر استدلال کیا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ البقرہ آیت (273) میں بھیک نہ مانگنے والے غریب مسلمانوں کے بارے میں نبی کریم (ﷺ) کو خطاب کر کے فرمایا ہے İتَعْرِفُهُمْ بِسِيمَاهُمْĬ کہ آپ انہیں ان کے چہروں سے پہچان لیں گے، اور سورۃ محمد آیت (30) میں منافقین کے بارے میں فرمایا ہے : İوَلَتَعْرِفَنَّهُمْ فِي لَحْنِ الْقَوْلِĬ کہ آپ انہیں ان کے انداز گفتگو سے ہی پہچان لیں گے، معلوم ہوا کہ علم فراست ایک حقیقت ہے، جس کا قرآن اعتراف کرتا ہے، ور انسانوں کے ظاہری احوال کے ذریعہ ان کے بہت سے باطنی اخلاق اور خصلتوں کا پتہ لگایا جاسکتا ہے۔