سورة الحجر - آیت 68

قَالَ إِنَّ هَٰؤُلَاءِ ضَيْفِي فَلَا تَفْضَحُونِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

(لوط (علیہ السلام) نے) کہا یہ لوگ میرے مہمان ہیں تم مجھے رسوا نہ کرو (١

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

لوط (علیہ السلام) نے ان سے کہا کہ یہ میرے مہمان ہیں اللہ کے لیے ان کے ساتھ بدکاری کر کے مجھے رسوا نہ کرو، اس لیے کہ مہمان کی رسوائی میزبان کی رسوائی ہوتی ہے،