سورة الحجر - آیت 67
وَجَاءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور شہر والے خوشیاں مناتے ہوئے آئے (١)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
جب (سدوم) شہر والوں کو خوبصورت نوجوانوں کی آمد کی اطلاع ملی تو خوش ہونے لگے کہ آج ارتکاب لواطت کا اچھا موقع ہاتھ آیا ہے۔