سورة الحجر - آیت 66
وَقَضَيْنَا إِلَيْهِ ذَٰلِكَ الْأَمْرَ أَنَّ دَابِرَ هَٰؤُلَاءِ مَقْطُوعٌ مُّصْبِحِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہم نے اس کی طرف اس بات کا فیصلہ کردیا کہ صبح ہوتے ہوتے ان لوگوں کی جڑیں کاٹ دیجائیں گی (١)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(28) اللہ تعالیٰ نے لوط (علیہ السلام) کو بذریعہ وحی اس عذاب کی خبر پہلے ہی دے دی تھی کہ صبح کے وقت تمام کفار ہلاک ہوجائیں گے اور ان میں سے کوئی نہیں بچے گا۔