سورة الحجر - آیت 49

نَبِّئْ عِبَادِي أَنِّي أَنَا الْغَفُورُ الرَّحِيمُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

میرے بندوں کو خبر دے دو کہ میں بہت ہی بخشنے والا اور بڑا مہربان ہوں۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(23) گزشتہ آیتوں میں جنت و جہنم کی جو بات آئی ہے یہ دونوں آیتیں اسی کا تتمہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو خطاب کر کے کہا ہے کہ آپ میرے بندوں کو اس بات کی خبر دے دیجیے کہ جو اپنے گناہوں سے تائب ہوگا اور ایمان و عمل صالح کی زندگی اختیار کرے گا، اس کے گناہوں کو میں معاف کردوں گا اور اس کے حال پر رحم کروں گا،