سورة الحجر - آیت 45
إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پرہیزگار جنتی لوگ باغوں اور چشموں میں ہونگے (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(21) قرآن کریم اپنے معروف طریقہ کے مطابق، جہنم اور اہل جہنم کا حال بیان کرنے کے بعد، اب اہل جنت کا حال بیا ن کر رہا ہے۔ جمہور صحابہ اور تابعین کے نزدیک یہاں متقین سے مراد شرک باللہ سے بچنے والے ہیں اور ایک قول کے مطابق ان سے مراد وہ لوگ ہیں جو تمام گناہوں سے بچتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے جس کی خبر اس آیت میں دی گئی ہے،