سورة الحجر - آیت 12
كَذَٰلِكَ نَسْلُكُهُ فِي قُلُوبِ الْمُجْرِمِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
گناہگاروں کے دلوں میں ہم اسی طرح ہی رچا دیا کرتے ہیں (١)۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(9) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جس طرح ہم نے ان گزشتہ مجرموں کے دلوں میں گمراہی کو داخل کردیا تھا، کفار مکہ کے دلوں میں بھی کفر و ضلالت کو پیوست کردیں گے، پھر وہ اس قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے، اور ہمیشہ سے اللہ کی یہی سنت جاری ہے کہ وہ ایسی قوموں کو ہلاک کرتا رہا ہے اور اپنے رسولوں اور ان پر ایمان لانے والوں کو غالب بناتا رہا ہے۔