سورة الحجر - آیت 10
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ فِي شِيَعِ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہم نے آپ سے پہلے اگلی امتوں میں بھی رسول (برابر) بھیجے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(8) یہاں بھی نبی کریم (ﷺ) کو تسلی دی جارہی ہے کہ اگر کفار قریش آپ کی تکذیب کرتے ہیں اور آپ کا مذاق اڑاتے ہیں تو اس سے آپ کو دل برداشتہ نہیں ہونا چاہیے، یہ تو ہمیشہ سے قوموں کا شیوہ رہا ہے کہ جب بھی کوئی رسول کسی قوم کے پاس آیا تو انہوں نے اس کا مذاق اڑایا۔