سورة الحجر - آیت 6

وَقَالُوا يَا أَيُّهَا الَّذِي نُزِّلَ عَلَيْهِ الذِّكْرُ إِنَّكَ لَمَجْنُونٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

انہوں نے کہا اے وہ شخص جس پر قرآن اتارا گیا ہے یقیناً تو تو کوئی دیوانہ ہے (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(5) کفار مکہ کا غایت استکبار و عناد بیان کیا جارہا ہے کہ وہ نبی کریم (ﷺ) پر پھبتیاں کستے تھے اور کہتے تھے کہ ارے اس بات کا دعوی کرنے والے کہ تم پر قرآن اترتا ہے تم تو نرے پاگل ہو کہ ہم سے اپنے آپ کو رسول منوانے کی بات کرتے ہو، اور دعوی کرتے ہو کہ آسمان سے تم پر وحی نازل ہوتی ہے۔