سورة ابراھیم - آیت 30

وَجَعَلُوا لِلَّهِ أَندَادًا لِّيُضِلُّوا عَن سَبِيلِهِ ۗ قُلْ تَمَتَّعُوا فَإِنَّ مَصِيرَكُمْ إِلَى النَّارِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

انہوں نے اللہ کے ہمسر بنا لئے کہ لوگوں کو اللہ کی راہ سے بہکائیں۔ آپ کہہ دیجئے کہ خیر مزے کرلو تمہاری باز گشت تو آخر جہنم ہی ہے (١

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اللہ تعالیٰ نے ان کافروں کو دھمکی دی کہ دنیا کی لذتوں سے خوب لطف اندوز ہولو، اور لوگوں کو گمراہ کرتے رہو، لیکن جان رکھو کہ تمہارا ٹھکانا جہنم ہوگا۔