سورة ابراھیم - آیت 7

وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ ۖ وَلَئِن كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور جب تمہارے پروردگار نے تمہیں آگاہ (١) کردیا کہ اگر تم شکرگزاری کرو گے تو بیشک میں تمہیں زیادہ (٢) دونگا اور اگر تم ناشکری کرو گے تو یقیناً میرا عذاب بہت سخت ہے (٣)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(7) موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم سے یہ بھی کہا کہ تمہارے رب نے مجھے خبر دی ہے کہ اگر تم اس کی نعمتوں کا ایمان خالص اور عمل صالح کے ذریعہ شکر ادا کرو گے تو وہ تمہیں اور زیادہ روزی دے گا، اور دنیا میں معزز و مکرم بنائے گا، سفیان ثوری اس کی تفسیر یہ بیان کرتے ہیں کہ وہ تمہیں مزید طاقت اور بندگی کی توفیق دے گا اور اگر ناشکری کرو گے تو وہ نعمتیں تم سے چھین لے گا اور سخت عذاب میں مبتلا کردے گا۔