سورة یوسف - آیت 12

أَرْسِلْهُ مَعَنَا غَدًا يَرْتَعْ وَيَلْعَبْ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کل آپ اسے ضرور ہمارے ساتھ بھیج دیجئے کہ خوب کھائے پیئے اور کھیلے (١) اس کی حفاظت کے ہم ذمہ دار ہیں۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(12) اس لیے کہ اگر آپ نے یوسف کو اسی طرح ایک جگہ بند رکھا، تو اس کے اندر نشاط اور زندگی نہیں پیدا ہوگی، اور دیگر نوجوانوں کی طرح قوی اور صحت مند نہیں ہوگا۔