سورة ھود - آیت 77
وَلَمَّا جَاءَتْ رُسُلُنَا لُوطًا سِيءَ بِهِمْ وَضَاقَ بِهِمْ ذَرْعًا وَقَالَ هَٰذَا يَوْمٌ عَصِيبٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے لوط کے پاس پہنچے تو وہ ان کی وجہ سے بہت غمگین ہوگئے اور دل ہی دل میں کڑھنے لگے اور کہنے لگے کہ آج کا دن بڑی مصیبت کا دن ہے (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(63) جب وہ فرشتے ابراہیم (علیہ السلام) سے رخصت ہو کر لوط (علیہ السلام) کے پاس آئے تو وہ خوبصورت کم عمر نوجوانوں کی شکل میں تھے، لوط انہیں اس حال میں دیکھ کر پریشان خاطر ہوئے، اور دل میں سوچا کہ آج کا دن تو بڑا ہی مشکل دن ہے، میں ان مہمانوں کو بدمعاشوں سے کیسے بچا سکوں گا؟