سورة ھود - آیت 65

فَعَقَرُوهَا فَقَالَ تَمَتَّعُوا فِي دَارِكُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ۖ ذَٰلِكَ وَعْدٌ غَيْرُ مَكْذُوبٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر بھی لوگوں نے اس اونٹنی کے پاؤں کاٹ ڈالے، اس پر صالح نے کہا کہ اچھا تم اپنے گھروں میں تین تین دن تو رہ لو، یہ وعدہ جھوٹا نہیں (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(52) لیکن ان بدبختوں نے ان کی ایک نہ سنی، اور اس اونٹنی کو قتل کردیا، اور ان کی سرکشی انتہا کو پہنچ گئی، تو صالح (علیہ السلام) نے اللہ کے حکم سے ان سے کہا کہ اب تم لوگ تین دن تک اپنے گھروں میں رہ کر اپنے انجام کا انتظار کرو، یہ اللہ تعالیٰ کا قطعی اور حتمی فیصلہ ہے، انہوں نے اونٹنی کو بدھ کے قتل کیا تھا، اس کے بعد (جمعرات، جمعہ اور ہفتہ) تین دن تک زندہ رہے، اتوار کے دن صبح کے وقت اللہ کا عذاب ان پر نازل ہوگیا۔