سورة ھود - آیت 51

يَا قَوْمِ لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَى الَّذِي فَطَرَنِي ۚ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اے میری قوم! میں تم سے اس کی کوئی اجرت نہیں مانگتا، میرا اجر اس کے ذمے ہے جس نے مجھے پیدا کیا تو کیا پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے (١

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(39) اور اے میری قوم کے لوگو ! اس دعوت و تبلیغ کے کام پر میں تم سے کوئی اجرت بھی نہیں مانگتا ہوں کہ تمہیں شبہ ہو کہ میں کسی دنیاوی غرض کی خاطر تمہیں اللہ کی طرف بلا رہا ہوں، میرا اجر تو وہ اللہ دے گا جس نے مجھے پیدا کیا ہے، کیا تمہیں اتنی بات بھی سمجھ نہیں آتی ہے کہ میری بے لوث دعوت، میری صداقت کی دلیل ہے۔