سورة ھود - آیت 36

وَأُوحِيَ إِلَىٰ نُوحٍ أَنَّهُ لَن يُؤْمِنَ مِن قَوْمِكَ إِلَّا مَن قَدْ آمَنَ فَلَا تَبْتَئِسْ بِمَا كَانُوا يَفْعَلُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

نوح کی طرف وحی بھیجی گئی کہ تیری قوم میں سے جو ایمان لا چکے ان کے سوا اور کوئی اب ایمان لائے گا ہی نہیں، پس تو ان کے کاموں پر غمگین نہ ہو (١)۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(25) اللہ تعالیٰ نے نوح (علیہ السلام) کو خبر دے دی کہ جو لوگ اب تک ایمان لاچکے ہیں، ان کے علاوہ اب کوئی ایمان نہیں لائے گا، حسن بصری کا قول ہے کہ جب اللہ نے نوح (علیہ السلام) کو بذریعہ وحی خبر دے دی تو وہ ان کے ایمان لانے سے ناامید ہوگئے اور ان کے حق میں بددعا کردی کہ اے اللہ اب کسی کافر کو زمین پر نہ رہنے دے۔