سورة یونس - آیت 66

أَلَا إِنَّ لِلَّهِ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَمَن فِي الْأَرْضِ ۗ وَمَا يَتَّبِعُ الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ شُرَكَاءَ ۚ إِن يَتَّبِعُونَ إِلَّا الظَّنَّ وَإِنْ هُمْ إِلَّا يَخْرُصُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یا رکھو جتنے کچھ آسمانوں میں ہیں اور جتنے زمین میں ہیں یہ سب اللہ ہی کے ہیں اور جو لوگ اللہ کو چھوڑ کر دوسرے شرکاء کی عبادت کر رہے ہیں کس چیز کی پیروی کر رہے ہیں اور محض اٹکلیں لگا رہے ہیں (١)۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(49) آسمانوں و زمین کی بادشاہت اللہ کے لیے ہے، لیکن اس کے باوجود مشرکین ان بتوں کی پوجا کرتے ہیں، جن کے اختیار میں کچھ بھی نہیں ہے، اور مشرکین کے پاس بتوں کی عبادت کے جواز میں سوائے خیالات و اوہام کے کوئی دلیل بھی نہیں ہے۔