سورة یونس - آیت 14

ثُمَّ جَعَلْنَاكُمْ خَلَائِفَ فِي الْأَرْضِ مِن بَعْدِهِمْ لِنَنظُرَ كَيْفَ تَعْمَلُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پھر ان کے بعد ہم نے دنیا میں بجائے ان کے تم کو جانشین کیا (١) تاکہ ہم دیکھ لیں کہ تم کس طرح کام کرتے ہو۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(14) آیت میں خطاب ان مشرکین عرب سے ہے جو رسول اللہ کے زمانہ میں موجود تھے، کہ گزشتہ اقوام کے بعد اللہ نے تمہیں زمین کا مکین بنایا، تاکہ تمہیں بھی آزمائے اور دیکھے کہ اللہ کے ساتھ تمہارا معاملہ کیسا رہتا ہے، اگر نیک عمل کرو گے تو اللہ تمہیں اچھا بدلہ دے گا اور اگر برا عمل کرو گے تو تمہیں ویسا ہی برا بدلہ دے گا۔