سورة یونس - آیت 13
وَلَقَدْ أَهْلَكْنَا الْقُرُونَ مِن قَبْلِكُمْ لَمَّا ظَلَمُوا ۙ وَجَاءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِالْبَيِّنَاتِ وَمَا كَانُوا لِيُؤْمِنُوا ۚ كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْقَوْمَ الْمُجْرِمِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور ہم نے تم سے پہلے بہت سے گروہوں کو ہلاک کردیا جب کہ انہوں نے ظلم کیا حالانکہ ان کے پاس ان کے پیغمبر بھی دلائل لے کر آئے، اور ایسے کب تھے کہ ایمان لے آتے، ہم مجرموں لوگوں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(13) مشرکین مکہ کو دھمکی دی جارہی ہے کہ گزشتہ زمانوں میں جن قوموں نے اللہ کے رسول کو جھٹلایا، اللہ نے انہیں ہلاک کردیا، تو کوئی بعید نہیں کہ تمہارا انجام بھی انہی جیسا ہو۔