سورة یونس - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو نہایت مہربان بڑا رحم والا ہے (سورۃ یونس۔ سورۃ نمبر ١٠۔ تعداد آیات ١٠٩)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
سورۃ یونس مکی ہے اس میں ایک سو نو آیتیں اور گیارہ رکوع ہیں۔ نا م: اس سورت کی آیت 98 میں یونس (علیہ السلام) کا نام آیا ہے، اسی مناسبت سے اس کا نام سورۃ یونس رکھا گیا ہے۔ زمانہ نزول : آیت 40 اور 94، 95، کے علاوہ پوری سورت مکی دور میں نازل ہوئی تھی، عقیدہ توحید، وحی، بعث بعد الموت، کفار مکہ کا کفر و عناد، اور ان قضایا سے متعلق ان کے ذہنوں میں موجود شبہات کا ازالہ یہی وہ مرکزی مضامین ہیں جن کے گرد پوری سورت گھومتی ہے۔