سورة الانفال - آیت 68
لَّوْلَا كِتَابٌ مِّنَ اللَّهِ سَبَقَ لَمَسَّكُمْ فِيمَا أَخَذْتُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اگر پہلے ہی سے اللہ کی طرف سے بات لکھی ہوئی نہ ہوتی (١) تو جو کچھ تم نے لے لیا ہے اس بارے میں تمہیں کوئی بڑی سزا ہوتی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(57) یہاں کتاب سے مراد لوح محفوظ ہے اللہ تعالیٰ کے علم میں یہ بات پہلے سے تھی جو لوح محفوظ میں بھی لکھی ہوئی تھی کہ امت اسلامیہ کے لیے مال غنیمت حلال کردیا جائے گا اسی لیے اللہ تعالیٰ نے معاف کردیا ورنہ فدیہ لے کر کفار قریش کو آزاد کرنے پر اللہ کا عذاب مسلمانوں پر آہی جاتا۔