سورة الانفال - آیت 59
وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا سَبَقُوا ۚ إِنَّهُمْ لَا يُعْجِزُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کافر یہ خیال نہ کریں کہ وہ بھاگ نکلے۔ یقیناً وہ عاجز نہیں کرسکتے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(49) یہاں وہ کفار قریش مراد ہیں جو میدان بدر سے جان بچا کر نکل بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تھے کہ وہ ہرگز نہ سمجھیں کہ اللہ کی گرفت سے نکل گئے ہیں اللہ کی گرفت سے کون نکل سکتا ہے اسے کون عاجز بنا سکتا ہے ؟