سورة الانفال - آیت 55
إِنَّ شَرَّ الدَّوَابِّ عِندَ اللَّهِ الَّذِينَ كَفَرُوا فَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
تمام جانداروں سے بدتر، اللہ کے نزدیک وہ ہیں جو کفر کریں، پھر وہ ایمان نہ لائیں (١)۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(46) کافروں کے اندر کفر عدم ایمان اور خیانت جیسی تین بری صفات پائی جاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ نہ وہ اللہ کے کسی عہد پر قائم رہتے ہیں اور نہ اپنی کسی بات میں سچے ہوتے ہیں اس لیے وہ اللہ کی نگاہ میں گدھوں اور کتوں سے بدتر ہوتے ہیں، ان کے اندر کوئی خیر نہیں ہوتی ہے اس لیے اگر وہ جنگ میں پکڑے جائیں تو انہیں سخت عذاب دیا جائے تاکہ وہ دوسروں کے لیے عبرت بن جائیں۔