سورة الانفال - آیت 21

وَلَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ قَالُوا سَمِعْنَا وَهُمْ لَا يَسْمَعُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور تم ان لوگوں کی طرح مت ہونا جو دعویٰ تو کرتے ہیں کہ ہم نے سن لیا حالانکہ وہ سنتے سناتے کچھ نہیں (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(14) یہاں منافقین اور مشر کین مراد ہیں جو قرآن کریم کو سنتے تو تھے، لیکن گویا کہ دل سے نہیں سنتے تھے، اس میں غور وفکر نہیں کرتے تھے اور نفاق یا شرک سے تائب ہونے کے لیے اس سے نصیحت نہیں حاصل کرتے تھے۔