سورة الانفال - آیت 4

أُولَٰئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا ۚ لَّهُمْ دَرَجَاتٌ عِندَ رَبِّهِمْ وَمَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

سچے ایمان والے یہ لوگ ہیں ان کے بڑے درجے ہیں ان کے رب کے پاس اور مغفرت اور عزت کی روزی ہے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اللہ تعالیٰ نے چوتھی آیت میں انہیں سرٹفیکیٹ دے دیا ہے ان کے ایمان میں کوئی شبہ نہیں ہے، اور جنت میں انہیں بلند درجات ملیں گے اور اللہ تعالیٰ ان کے گناہوں کو معاف کردے گا اور جنت میں انہیں انواع وقسام کی نعمتیں ملیں گی۔