سورة الانفال - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شروع اللہ کے نام سے جو بیحد مہربان نہایت رحم والا ہے (سورۃ الانفال۔ سورۃ نمبر ٨۔ تعداد آیات ٧٥)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

تفسیر سورۃ الا نفال نام : اس کا نام "الانفال " سورت کی پہلی آیت سے ماخوذ ہے۔ زمانہ نزول : پوری سورت مدنی ہے امام بخاری اور دیگر محدثین نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ غزوہ بدر کے درمیان مقام بدر میں نازل ہوئی اس میں پچہتر آیتیں ہیں۔