سورة الاعراف - آیت 202
وَإِخْوَانُهُمْ يَمُدُّونَهُمْ فِي الْغَيِّ ثُمَّ لَا يُقْصِرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور جو شیاطین کے طابع ہیں وہ ان کو گمراہی میں کھینچے لے جاتے ہیں پس وہ باز نہیں آتے (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
لیکن جو اللہ سے نہیں ڈرتے، اور شیطان کے بھائی ہوتے ہیں، انہیں اللہ کے ذریعہ شیطان کے وسوسوں سے پناہ مانگنا یاد نہیں آتا اور شیاطین ان کے دل و دماغ میں کثرت سے شہبات پیدا کرتے ہیں، گناہوں کو خو شنما بنا کر پیش کرتے ہیں اور انہیں کر گذر نے کو ان کے لیے آسان بنا دیتے ہیں آخر کار وہ لوگ ان معاصی کا ارتکاب کر بیٹھتے ہیں، اور مستقبل میں اسی راہ پر چل پڑتے ہیں۔