سورة الاعراف - آیت 191
أَيُشْرِكُونَ مَا لَا يَخْلُقُ شَيْئًا وَهُمْ يُخْلَقُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کیا ایسوں کو شریک ٹھہراتے ہو جو کسی کو پیدا نہ کرسکیں اور وہ خود ہی پیدا کئے گئے ہوں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(120) یہ کیسی عجیب بات ہے کہ مشرکین اللہ کو اس کا شریک بتاتے ہیں جو ایک مکھی بھی پیدا نہیں کرسکتے، جیسا کہ سورۃ حج آیت (73) میں آیا ہے۔