سورة الاعراف - آیت 186
مَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَلَا هَادِيَ لَهُ ۚ وَيَذَرُهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جس کو اللہ تعالیٰ گمراہ کردے اس کو کوئی راہ پر نہیں لا سکتا۔ اور اللہ تعالیٰ ان کو ان کی گمراہی میں بھٹکتے ہوئے چھوڑ دیتا ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
116۔ یہاں پھر وہی اللہ کی توفیق والی بات آگئی کہ اللہ کی مخلوقات میں فکر و نظر بھی اسی کے لیے مفید ہے جسے اللہ توفیق دے، اور جسے اللہ توفیق نہیں دے گا وہ سرکشی و گمراہی میں بھٹکتا ہی رہے گا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے سورۃ مائدہ آیت 41 میں فرمایا: ، کہ جسے اللہ فتنہ میں ڈالنا چاہے گا، اسے آپ کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکیں گے۔