سورة الاعراف - آیت 182
وَالَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا سَنَسْتَدْرِجُهُم مِّنْ حَيْثُ لَا يَعْلَمُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور جو لوگ ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں ہم ان کو بتدریج (گرفت میں) لئے جا رہے ہیں اس طور پر کہ انہیں خبر بھی نہیں۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(112) جماعت صالحین کے ذکر کے بعد اس آیت میں اللہ کی آیتوں کو جھٹلانے والوں کا حال بیان کیا جا رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لیے روزی کے تمام دروازے کھول دیتا ہے یہاں تک کہ وہ دھوکے میں پڑجاتے ہیں، اور سمجھتے ہیں کہ اللہ ان سے خوش ہے پھر وہ اللہ کا شکر ادا کرنا بالکل بھول جاتے ہیں اور مقرر وقت پر اللہ کا عذاب انہیں آلیتا ہے۔