سورة الاعراف - آیت 149
وَلَمَّا سُقِطَ فِي أَيْدِيهِمْ وَرَأَوْا أَنَّهُمْ قَدْ ضَلُّوا قَالُوا لَئِن لَّمْ يَرْحَمْنَا رَبُّنَا وَيَغْفِرْ لَنَا لَنَكُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور جب نادم ہوئے (١) اور معلوم ہوا کہ واقعی وہ لوگ گمراہی میں پڑگئے تو کہنے لگے کہ اگر ہمارا رب ہم پر رحم نہ کرے اور ہمارا گناہ معاف نہ کرے تم ہم بالکل گئے گزرے ہوجائیں گے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(81) موسیٰ (علیہ السلام) کی نئی جدوجہد کے بعد جب بنی اسرائیل کو اپنی گمرا ہی کا احساس ہوا اور اپنی غلطی پر نادم ہوئے تو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے رحم ومغفرت کی دعا کی۔