سورة الاعراف - آیت 125

قَالُوا إِنَّا إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

انہوں نے جواب دیا کہ ہم (مر کر) اپنے مالک ہی کے پاس جائیں گے (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(63) یعنی اگر آج تم ہمارے ساتھ ایسا معاملہ کروگے، تو اللہ تمہیں نہیں چھوڑے گا، تمہارے کرتوت کا بدلہ تمہیں ضرور دے گا، اور ہمیں اس کی راہ میں جو تکلیف پہنچے گی اس کے بدلے میں ہم پر احسان کرے گا مفسرین لکھتے ہیں کہ فرعون نے انہیں عذاب دنیا کی دھمکی دی تو انہوں نے اسے عذاب آخرت کی دھمکی دی۔