وَنَادَىٰ أَصْحَابُ الْأَعْرَافِ رِجَالًا يَعْرِفُونَهُم بِسِيمَاهُمْ قَالُوا مَا أَغْنَىٰ عَنكُمْ جَمْعُكُمْ وَمَا كُنتُمْ تَسْتَكْبِرُونَ
اور اہل اعراف بہت سے آدمیوں کو جن کو ان کے قیافہ سے پہچانیں گے پکاریں گے کہیں گے کہ تمہاری جماعت اور تمہارا اپنے کو بڑا سمجھنا تمہارے کچھ کام نہ آیا (١)۔
(34) اصحاب اعراف سرداران کفر وشرک کو پکا کر کہیں گے (جنہیں ان کی نشا نیوں سے پہچان لیں گے) کہ کہاں گئی تمہاری جماعت اور تمہارا خاندان وقبیلہ اور کہاں ہے آج تمہارا استکبار؟ پھر جنت کی طرف دیکھیں گے تو وہاں ان کمزور لوگوں کو دیکھیں گے جنہیں کفار دنیا میں رذیل وذلیل سمجھتے تھے اور گمان کرتے تھے کہ اللہ اپنی رحمت سے انہیں چھوڑ کر ان رذیلوں کو کیسے نوازے گا، انہیں مخاطب کرکے کہیں گے کہ تم لوگ اب جنت میں داخل ہوجاؤ، وہیں ہمیشہ کے لیے رہو اب تمہیں کوئی غم وخوف لاحق نہیں ہوگا۔