سورة الہب - آیت 3
سَيَصْلَىٰ نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
وہ عنقریب بھڑکنے والی آگ میں جائے گا۔
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٣] ابو لہب کنیت ہونے کی دنیا میں مناسبت یہ تھی کہ اس کا رنگ سیب کی طرح لال تھا اور آخرت میں مناسبت یہ ہوگی کہ شعلوں والی آگ میں پھینکا جائے گا۔