سورة البينة - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

شروع کرتا ہوں میں اللہ تعالیٰ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[١] سیدناانس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابی بن کعب (جو نہایت خوش الحان قاری تھے) سے فرمایا کہ :’’اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں ﴿لَمْ يَكُنِ الَّذِينَ كَفَرُوا ﴾ کی سورت پڑھ کر سناؤں‘‘ ابی بن کعب کہنے لگے :’’کیا اللہ تعالیٰ نے میرا نام لے کر فرمایا ؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :''ہاں'' پھر ابی بن کعب رضی اللہ نے کہا:’’کیا اللہ تعالیٰ کے سامنے جو سارے جہانوں کا پروردگار ہے، میرا ذکر آیا ؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : ’’ہاں ‘‘یہ سن کر ابی کی آنکھوں سے (خوشی کے) آنسو بہنے لگے۔ قتادہ کہتے ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں یہ سورت سنائی۔ (بخاری۔ کتاب التفسیر)