سورة العلق - آیت 8

إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ الرُّجْعَىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یقیناً لوٹنا تیرے رب کی طرف ہے۔

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٨] رُجْعٰی بمعنی لوٹ کر واپس جانے کا مقام، یعنی انسان دنیا میں خواہ کتنی ہی سرکشی اختیار کرلے۔ بالآخر اسے اپنے پروردگار کے پاس جانا پڑے گا۔ اس وقت اسے معلوم ہوجائے گا کہ اس کی اس متکبرانہ روش کا انجام کیسا ہوتا ہے؟