سورة العلق - آیت 3

اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

تو پڑھتا رہ تیرا رب بڑے کرم والا ہے (١)

تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی

[٤] اللہ اکرم کس لحاظ سے ہے ؟ جس نے انسان کی پیدائش سے پہلے ہی اس کی زندگی کی بقا کے وہ تمام اسباب مہیا کردیئے جو اس غرض کی تکمیل کے لیے ضروری تھے۔ پھر انسان کو ان اسباب سے کام لینے اور انہیں استعمال کرنے کا طریقہ بھی اس کی فطرت میں رکھ دیا۔ اسی پروردگار کا نام لے کر آپ پڑھیے۔