سورة التين - آیت 2
وَطُورِ سِينِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور طور سینین کی (١)
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٣] طور سینین کو سورۃ المومنون کی آیت نمبر ٢٠ میں طور سیناء کہا گیا ہے۔ اور آج کل بھی سیناء کا نام سیناء ہی ہے۔ یہ ایک بلند پہاڑ ہے جو مصر سے مدین یا مدین سے مصر جاتے ہوئے راستہ میں پڑتا ہے۔ اسی پہاڑ کی ایک چوٹی کا نام طور ہے۔ اور اسی پہاڑ کے دامن میں وادی کا نام طویٰ ہے جسے قرآن میں وادی مقدس اور البقعۃ المبارکة بھی کہا گیا ہے۔ اسی مقام پر موسیٰ علیہ السلام کو نبوت عطا کی گئی اور دو دفعہ اللہ تعالیٰ سے ہم کلامی کا شرف حاصل ہوا۔