سورة الشرح - آیت 8
وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَارْغَب
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور اپنے پروردگار ہی کی طرف دل لگا (١)
تفسیر تیسیر القرآن - مولانا عبدالرحمٰن کیلانی
[٥] یعنی جب آپ کو تبلیغ کے کاموں سے گھریلو مشاغل سے اور اسلام لانے والوں کی تعلیم وتربیت سے فراغت حاصل ہو تو اپنے پروردگار سے لو لگایئے۔ اور یکسو ہو کر اس سلسلہ میں ریاضت کیجئے۔ کیونکہ مشکلات کے دوران اللہ کی عبادت اس کا ذکر اور اس پر توکل ہی انسان کو ایسا حوصلہ عطا کرتا ہے جس سے مصائب کو برداشت کرنے کے قابل بن جاتا ہے۔